اشتہار

مینگورہ پولیس کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی،نو خواتین گداگر گرفتار

اشتہار

زما سوات(26مئی2019ء)عوامی شکایات کے پیش نظر مینگورہ پولیس نے پیشہ ور گداگروں کیخلاف کارروائی کاآغاز کردیا،نو بھکارنوں کوگرفتار کرکے دارالامان منتقل کردیا،مینگورہ پولیس نے ڈی ایس پی سٹی ظاہر شاہ خان کے ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ مینگورہ فضل رحیم خان نے شہر بھر میں گداگروں کیخلاف کارروائی شروع کی،مینگورہ شہر میں پیشہ ور گداگروں کیخلاف عوام کی جانب سے بڑھتی ہوئیں شکایات پر مینگورہ پولیس نے ایکشن لے لیا،کارروائی دوران نوغیرمقامی خواتین گداگروں کو گرفتار کرکے دارالامان بھیج دیا، ایس ایچ او مینگورہ فضل رحیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ غیر مقامی پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف مسلسل شکایات موصول ہورہی تھیں جس پر افسران کے ہدایت پرمینگورہ پولیس نے کاروائی کی اور متعددگداگرخواتین کو گرفتار کرلیا، انہوں نے کہاکہ یہ کارروائی تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی۔

اشتہار

BeggarsMingoraPolice
Comments (0)
Add Comment

اشتہار