اشتہار

سوات موٹروے ہلکی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات موٹروے ہلکی گاڑیوں کے لئے کھول دیاگیا، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر عید سے قبل ہی سوات موٹروے کو کھول دیاگیا،اسلام آباد سے مینگورہ کا چھ گھنٹوں کاسفراب ڈھائی گھنٹے میں طے ہوگا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے لوگوں سے عید سے قبل سوات موٹروے کھولنے کا جووعدہ کیاتھاوہ موٹروے ہلکی گاڑیوں کیلئے کھولنے کے ساتھ ہی پورا کردیاہے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر موٹروے انتظامیہ اورمتعلقہ حکام نے سوات موٹروے کو کھول دیاہے۔ جس پر گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہوکر رونقیں بحال کردی گئی ہے۔ سوات موٹروے کھولنے کے اس اقدام کو عوامی سطح پر سراہاجارہاہے اور وزیراعلیٰ وپی ٹی آئی حکومت کی اس اقدام کو تحریک انصاف کی طرف سے ایک انمول تحفہ قراردیاجارہاہے۔ عوامی حلقوں نے سوات موٹروے کو عید پر کھولنے کے عمل کو سوات اور ملاکنڈڈویژن میں سیاحت کے فروغ کیلئے سنگ میل قراردیاہے اور واضح کیا ہے کہ سوات موٹروے کھولنے سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا، بلکہ یہاں کی معیشت پربھی مثبت اثرپڑے گا، ان حلقوں نے واضح کیا ہے کہ حکومت نے اس حوالے سے عوام سے جو وعدہ کیاتھاوہ پوراکردیاہے جس پر ہم حکومت اور پی ٹی آئی کے مشکورہیں ان حلقوں کے مطابق سوات موٹروے سے اب سوات اورملاکنڈڈویژن کے طول وعرض میں سیاحت کیلئے نئے راہیں کھل جائیگی۔ اور اسلام آباد مینگورہ کے چھ گھنٹوں کاسفراب ڈھائی گھنٹوں میں طے ہوگا۔

اشتہار

CMEIDMotorwaySwatTOURIST
Comments (0)
Add Comment

اشتہار