اشتہار

سیاحوں کی عید پر متوقع آمد،انتظامیہ نے جامع پلان تیار کرلیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں عید پر سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد کیلیے انتظامیہ کا جامع پلان،اشیائے خوردونوش کی وافر مقدار بالائی علاقوں میں پہنچانے کی ہدایت، پیڑولیم مصنوعات سمیت دیگر اشیاء بھی وافر مقدار میں فوری طور پر فراہم کیے جائیں،نرخوں کی کنٹرول کیلئے بھی خصوصی اقدامات کا حکم ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا ء اسلم نے جنت نظیر وادی سوات میں عید الفطر پر بڑی تعداد میں سیاحوں کی متوقع امد کیلئے بالائی علاقو ں میں اشیائے خوردونوش سمیت پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاء کو وافر مقدار میں فراہمی کیلئے خصوصی پلان ترتیب دے دیا اور بالائی علاقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے اپنے علاقوں میں بڑی مقدار میں سٹاک پہنچانے کی ہدایت کردی ہے اور عید سے پہلے اپنے اپنے علاقوں میں اشیائے خور دو نوش، پیڑولیم مصنوعات اور دیگر اشیا ء کی فراہمی کا حکم دے دیا ہے تاکہ آنے والے سیاحوں کو کسی بھی صورت کسی قسم کی تکلیف سے بچایا جا ئیں، اسکے ساتھ ساتھ عید کے موقع پر سیاحوں کو سستے ریٹس پر اشیاء کی فراہمی کیلئے بھی خصوصی اقدامات اٹھانے اور نرخوں کی نگرانی کی ہدایت کی ہے اور اسسٹنٹ کمشنر سمیت حلال فوڈ اتھارٹی اور محکمہ فوڈ کو بھی معائنے کی ہدایات جاری کردی ہے۔

اشتہار

EIDSwatTOURIST
Comments (0)
Add Comment

اشتہار