اشتہار

صوبائی حکومت کا اعلانِ عید جبکہ اہل سوات بدھ کو عید منائینگے

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 03 جون 2019ء)عید پر اختلاف کا روائتی انداز برقرار،جس نے تحریک انصاف کی حکومت کو بھی تقسیم کردیا، صوبائی حکومت نے کل بروز منگل سرکاری طور پر عید کا اعلان کردیا جبکہ مرکزی حکومت کے مطابق کل روزہ ہے لہٰذا عید الفطر بدھ کے روز متوقع ہے جس کے مطابق اہل سوات بھی بدھ کو ہی عید منائینگے۔ ملک بھر میں اس سال بھی عید پر اختلاف برقرار رہا۔اور ایک ساتھ عید منانے کا خواب اس سال بھی شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مطابق ملک بھر میں عید بدھ کے روز منائی جائیگی جبکہ رویت ہلال کمیٹی منگل کو اپنا اجلاس بلارہی ہے دوسری جانب مسجد قاسم علی خان کے مفتی پوپلزئی نے منگل کے روز عید منانے کا اعلان کردیا۔جس کے بعد صوبائی حکومت نے بھی مفتی پوپلزئی کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے سرکاری طور پر عید منانے کا اعلان کردیا۔جس کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن کے اعلیٰ افسران نے سرکاری طور پر عید منانے کیلئے مساجد میں نماز عید ادا کرنے کے اعلانات کر رکھے ہیں جبکہ سڑکوں پر لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلانات کئے جارہے ہیں جس کے مطابق کل بروز منگل پولیس لائن کانجو میں نماز عید ادا کیجائیگی جس میں ڈپٹی کمشنر ، کمشنر ملاکنڈ ، اور ڈی پی او شرکت کرینگے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ منتخب نمائندگان سمیت ناظمین پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ باقاعدہ طور پر منگل کے روز عید منانے کے اعلانات کرے تاہم کبل کے ناظم رحمت علی خان نے برملا انکار کرتے ہوئے بدھ کے روز عید منانے کا اعلان کردیا اسی طرح سوات کے عوام میں کہیں بھی منگل کے روز عید منانے کا کی اطلاع نہیں اور بعض سنجیدہ حلقوں نے صوبائی حکومت کے اعلانات کو افسر شاہی کی خوشامد قرار دے دیا۔

اشتہار

اعلانپوپلزئیچترالدو عیدیںدیرسواتصوبائی حکومتعیدعیدالفطرملاکنڈنماز
Comments (0)
Add Comment

اشتہار