اشتہار

مینگورہ کے عوام پانی کے ضیاع سے اجتناب کریں،فضل حکیم

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)چیئرمین ڈیڈک کمیٹی سوات ایم پی اے فضل حکیم نے کہا ہے کہ مینگورہ کے عوام پانی کے ضیاع سے اجتناب کریں، پانی کی سطح دن بدن کم ہوتی جا رہی ہے جس کے باعث ٹیوب ویلز بھی خشک ہو رہے ہیں، باغ ڈھیرئ گریوٹی سکیم میں وزیراعلیٰ محمود خان خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں جس کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جا چکی ہے اور اس پر ساڑھے آٹھ ارب روپے لاگت آئے گی منصوبے کی تکمیل کیلئے ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی معاونت حاصل کی جا رہی ہے، جس کی تکمیل سے مینگورہ شہرمیں صاف پانی کی فراہمی کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہو جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر سرینگر محلہ بارامہ اور دیگر علاقوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سرینگر محلہ بارامہ کے مکینوں نے پانی کی فراہمی کا مسئلہ چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم کے نوٹس میں لاتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے محلہ سرینگر بارامہ کے مکینوں کو پانی کا مسئلہ درپیش ہے جس پر ایم پی اے فضل حکیم نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے واسا حکام کو مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی، علاقے کے عوام نے چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم کا شکریہ ادا کیا، ایم پی اے فضل حکیم کا کہنا تھا کہ مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں پانی کی سطح دن بدن کم ہوتی جا رہی ہے جس کے پیش نظر عوام پانی کے ضیاع سے اجتناب کریں اور پانی کے استعمال میں احتیاط برتے تاکہ جہاں پر پانی کی قلت ہے وہاں کے مکینوں کو بھی پانی فراہم ہو سکے انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 5 میں صاف پانی کی فراہمی کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل کرنے کیلئے ہم نے باغ ڈھیرئ گریوٹی سکیم کی منظوری دی تھی جس کی فزیبلٹی تیار ہو چکی ہے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اس اہم منصوبے میں ذاتی طور پر دلچسپی لے رہے ہیں اور اس ضمن میں انہوں نے ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے حکام کو بھی آگاہ کیا ہے تاکہ اس منصوبے کیلئے فنڈز دستیاب ہو سکے منصوبے پر ساڑھے آٹھ ارب روپے لاگت آئے گی۔

اشتہار

Fazal HakeemMingoraWater
Comments (0)
Add Comment

اشتہار