اشتہار

سبزی منڈی کا مسلہ جلد حل ہو جائے گا،شاہد علی خان

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف مینگورہ سٹی کے صدر اورتحصیل کونسل بابوزئی کے اپوزیشن لیڈر شاہد علی خان نے کہا ہے کہ مینگورہ شہر سے سبزی منڈی کی منتقلی کا مسئلہ جلد حل ہوجائیگا اور تختہ بند میں دوسری سبزی منڈی کی اجازت دی جائیگی، وزیر اعظم عمران خا ن کا منشور غریب عوام کے ساتھ ظلم کرنا نہیں بلکہ انہیں ریلیف دینا ہے، سبزی منڈی کے حوالے آل پارٹیز کانفرنس میں پی ٹی آئی کی نمائندگی بھی شامل تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پیر کے روز تحصیل کونسل بابوزئی کا اجلاس بلایا جائیگا جس میں سبزی منڈی منتقلی کے حوالے قرار داد پیش کی جائیگی اور منظوری کے بعد کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے ملاقات کی جائیگی لیکن اے پی سی کے قائدین نے اجلاس کاانتظارکئے بغیر پریس کانفرنس کی جس کا کوئی فائدہ نہیں اس وجہ سے ہم وضاحت کرنے پر مجبور ہوگئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر نائب تحصیل ناظم بابوزئی فضل حمید خان، پی ٹی آئی مینگورہ سٹی کے صدر اور تحصیل کونسلر اقبال کاکا جی، ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر شوکت علی خان، تحصیل کونسلر ز حاجی محمدانور، بخت منیر، اکرام اللہ خان، لیڈی کونسلر نادیہ، آڑتھیوں کے قائدین اور دیگر بھی موجود تھے، شاہد علی خان نے کہا کہ مینگورہ شہر کی خوبصورتی کے لئے سبزی منڈی اور جنرل بس سٹینڈ کی منتقلی کا سلسلہ 2013سے چلا آرہا ہے، ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان نے سبزی منڈی کے منتقلی کے لئے اے ڈی سی کے سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی جس میں ضلع ناظم، تحصیل ناظم، ڈیڈک کمیٹی کا نمائندہ، اے سی اور دیگر ممبران شامل تھے، کمیٹی نے سروے کے مطابق اوڈیگرام میں سبزی منڈی قائم کرنے کا فیصلہ کیاچونکہ کمیٹی میں سبزی منڈی کے قائدین کی نمائندگی شامل نہیں تھی اس وجہ سے ہم نے اس وقت تحصیل ناظم اکرام خان سے ملاقات کی اور کہا کہ سبزی منڈی کی اوڈیگرام میں منتقلی پر تحصیل کونسل کو اعتماد میں لیا جائے لیکن انہوں نے اس پر کوئی غور نہیں کیا، آڑتھیوں کی اکثریت کی مخالفت کی وجہ سے اوڈیگرام کی سبزی مندی متازعہ ہوگئی،اکثریتی آڑتھیوں نے تختہ بند میں سبزی منڈی قائم کی، اب سبزی منڈی کی منتقلی کی وجہ سے آڑتھیان سراپا احتجاج ہے اور پانچ روزسے دھرنا دے رہے ہیں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور ڈیڈک چیئرمین نے اس احتجاج میں شرکت کی ہے لیکن ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ خان اور تحصیل ناظم اکرام خان تاحال مظاہرین کی داد رسی کے لئے نہیں گئے ہیں اور مکمل خاموش ہے لیکن مسئلہ حل ہونے خاموش نہیں رہیں گے، ہماری وزیر اعلیٰ، صوبائی وزراء، ممبران اسمبلی سے رابطے جاری ہے لیکن وزراء، سی ایم اور کمشنر شندور میلہ میں مصروف ہیں انہوں نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ تختہ بند میں جلد دوسری سبزی منڈی کے قیام کی اجازت دی جائیگی اگر ایسا نہیں ہوا تو ہم آڑتھیوں اور مزدوروں کا بھر پور ساتھ دیں گے اور اس سلسلے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اشتہار

Sabzi MandiShahid Khan
Comments (0)
Add Comment

اشتہار