اشتہار

سوات میں بغیر ہیلمٹ،بغیر لائیسنس،غیررجسٹرڈ اور کمسن ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاذ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 19 جولائی 2019ء)سوات بھر میں بغیر ہیلمٹ،بغیر لائیسنس،غیررجسٹرڈ اور کمسن موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں ٹریفک پولیس نے کم سن ڈرائیوروں اور ہیلمٹ نے پہننے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا۔ٹریفک وارڈن انچارج انسپکٹروزیر زادہ نے ٹریفک ہیڈکواٹرفضاگٹ میں بغیر ہیلمٹ اور کمسن ڈرائیوروں سے پکڑی موٹر سائیکلز کا جائزہ لیا اور ان کے اعداد وشمار اکھٹے کئے گئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ڈی آئی جی اور ڈی پی او سوات کی ہدایت پربغیر ہیلمٹ اور کمسن موٹر سائیکل ڈرائیوروں کی طرف سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیزکردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح ضلع بھر میں کالے شیشوں والی گاڑیوں، غیر رجسٹرڈ ٹمپرڈ اور نمونہ نمبر پلیٹ اورکمسن ڈرائیوران کے خلاف بھی قانونی کارروائی جاری ہے۔ قانون کے مطابق فوری چالان کاٹ دئیے جاتے ہیں۔

اشتہار

آپریشنآغازخلافڈرائیوروںسنسواتکاکمکےگرینڈہیلمٹ
Comments (0)
Add Comment

اشتہار