اشتہار

یوسف آباد اور فضاگٹ فائرنگ واقعات،پولیس نے ملزمان گرفتار کرلئے

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ پولیس کی چابکدستی، شاہد آباد فضا گٹ اور یوسف آباد واقعات میں ملوث ملزمان 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار، ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا، شاہد آباد فضا گٹ میں دو بھائیوں کے قتل کے ملزمان کو حسن اور شاہ حسین کو گرفتار کر لیا گیا، مینگورہ سرکل میں غیر قانونی موٹر سائیکلوں اور کم سن ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی کے دوران 1404 موٹر سائیکل پکڑے گئے ہیں، یوسف آباد واقعے میں ملوث ملزم الہٰ قتل سمیت گرفتار، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی مینگورہ سٹی ظاہر شاہ خان، ایس ایچ او انور خان اور انچارج انوسٹی گیشن کے ہمراہ پولیس اسٹیشن مینگورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مسماۃ نازیہ زوجہ مقتول اسماعیل ساکن کوٹکے حال شاہد آباد فضا گٹ نے رپورٹ کی کہ وہ خانہ خود کے قریب نلکے سے پانی بھر رہی تھی کہ اس کا خاوند اسماعیل اور دیور لیاقت بھی ان کے ساتھ تھے کہ اس دوران مسمیان شاہ حسین اور حسن ساکنان شاہد آباد اپنے گھر سے نکل کر لیاقت کے ساتھ پانی کی بھرائی پر تکرار شروع کی دوران تکرار دونوں نے چھری سے لیاقت پر وار کیا حسن نے چھری سے اسماعیل پر وار کیا اسی دوران اختر حسین وہاں پہنچ کر پستول سے لیاقت پر فائرنگ کی ملزمان شاہ حسین اور حسن کے وار اور فائرنگ سے لیاقت اور اسماعیل موقع پر جاں بحق ہوئے تینوں ملزمان فرار جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں سے کم وقت میں پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا انہوں نے کہا کہ دوسرا واقعہ یوسف آباد میں پیش آیا جہاں ولی رحمان ولد قاضی ساکن محلہ یوسف آباد نے فائرنگ کرکے اپنے بیٹی مروا کو زخمی کیا جبکہ وقاص کو فائرنگ سے جاں بحق کر دیا، ملزم کو الہٰ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا رپورٹ کے مطابق ان کی بیٹی مسماۃ (م) کے ساتھ وقاص کے مبینہ ناجائز تعلقات تھے، اسی طرح غیر قانونی اور کم سن موٹر سائیکل ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی ایس پی ظاہر شاہ خان نے بتایا کہ ضلع بھر میں آئے دنوں کم سن موٹر سائیکل سواروں کے روڈ حادثات پیش نظر ڈی آئی جی ملاکنڈ ریجن اور ڈی پی او سوات کی خصوصی ہدایت پر ان کے خلا ف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں اور اب تک مینگورہ سرکل میں 1404 موٹر سائیکل پکڑے گئے ہیں ڈی ایس پی ظاہر شاہ خان کا کہنا تھا کہ مینگورہ شہر سمیت سوات میں جرائم کی بیخ کنی کی جا رہی ہے اور ڈی آئی جی ملاکنڈ ریجن اور ڈی پی او سوات کی خصوصی ہدایات پر جرائم کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اشتہار

ArrestedPolice
Comments (0)
Add Comment

اشتہار