اشتہار

فارسٹ چیک پوسٹ پر کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ پیا میں فارسٹ چیک پوسٹ پر کرنٹ لگنے سے ایک جاں بحق جبکہ فارسٹ اہلکار اجمل خان زخمی ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق فارسٹ اہلکار اجمل خان  سبزی کی گاڑی میں شک کی بناء پر سلیپر چیک کررہا تھا، اجمل خان لوہے کی راڈ کے ذریعے چیکنگ کررہا تھا کہ اچانک راڈ اوپر بجلی کے تاروں سے ٹکرا گئی ۔ کرنٹ لگنے کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور انوارالحق ولد محمد ہاشم سکنہ منگلور جاں بحق جبکہ فارسٹ اہلکار زخمی ہوگیا۔ جسے بے ہوشی کی حالت میں خوازہ خیلہ اسپتال منتقل کیاگیا

 

اشتہار

CheckpostdeadForestKHwazakhela
Comments (0)
Add Comment

اشتہار