اشتہار

مسکین قتل کے خلاف کالام میں احتجاجی مظاہرہ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مسکین قتل کے خلاف وادی کالام میں شدید احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرین کا متعلقہ پولیس اور ڈاکٹروں کو بھی شامل تفتیش کرنے، دہشت گردی کے دفعات شامل کرنے اور چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ۔ آج بحرین بازار میں ضلع کی سطح پربڑا احتجاج ہوگا۔ بعد از نماز ظہر ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے مین بازار کالام کو ایک گھنٹے کے لئے مکمل طور پر بند کرکے مسکین کے بہیمانہ قتل کے خلاف دھرنا دیا اور چیف جسٹس سے اتروڑ کالام کے رہائشی نوجوان مسکین کا گجرات میں بہیمانہ تشدد کے بعد قتل اور اس کی ویڈیو وائرل کرنے کا ازخود نوٹس لینے اور پولیس سے دہشت گردی کے دفعات شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینراٹھائے تھے، جس پر درندہ صفت قاتلوں کو سرعام پھانسی دینے کے اور مطالبات درج تھے۔ مظاہرین سے تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب، ملک غزن خان، محمد میر ایڈوکیٹ، نصراللہ انصاری، ملک گل ذادہ، ملک امیرسید، فضل وہاب بھٹو اور دیگر نے خطاب کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علاقہ مشران نے وزیراعلی پنجاب سے مسکین قتل کیس میں متلعقہ تھانے کے پولیس اور ڈاکٹروں کو بھی شامل تفتیش کرنے اور چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے بے رحمی سے تشدد کا شکار ہونے والے مسکین کو ہسپتال میں بروقت علاج فراہم نہیں کیا، جبکہ مغل کالونی گجرات کی پولیس بھی قاتلوں کو تحفظ فراہم کرتی رہی۔ اہلیان سوات کوہستان نے آج بحرین میں ضلع کی سطح پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے، مظاہرین نے کہا کہ چیف جسٹس، چیف آف آرمی سٹاف اور دیگر حکام ازخود نوٹس نہیں لیتے احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

اشتہار

KalamProtest
Comments (0)
Add Comment

اشتہار