اشتہار

سوات میں ڈینگی مچھر کے حملے جاری،متاثرین کی تعداد میں اضافہ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 09 ستمبر 2019ء)   سوات میں ڈینگی مچھر کے حملے جاری ہیں۔ جس سے مزید 19افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ڈینگی بخار سے متاثرہ رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 74تک پہنچ گئی جبکہ سیکڑوں متاثرہ افراد گھروں میں بھی زیر علاج ہیں۔ جس سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے مختلف علاقوں رنگ محلہ،ملوک آباد،گنبدہ میرہ،گل کدہ،اینگروڈھیرئی اور قمبر سمیت مختلف علاقوں میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ چو بیس گھنٹوں میں مزید 19افراد اس مرض کا شکار ہوگئے ہیں۔سیدوشریف اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق اسپتال میں اب تک مجموعی طور پر 74مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوگئی ہے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق اسپتال میں 53مریضوں کو کامیاب علاج کے بعد گھروں کو رخصت کردیا گیا ہے جبکہ 21مریض بدستور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اشتہار

اینگرو ڈھیرئیحملےڈینگیرنگ محلہسواتسیدوشریفطاہر آبادقمبرمتاثرمچھرمریضہسپتال
Comments (0)
Add Comment

اشتہار