اشتہار

آئس اور منشیات کے کاروبار کرنے والے کو بااثر لوگوں کی پشت پناہی پولیس کے لیے لمحۂ فکریہ ہے، عزیزاللہ گران

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے حلقہ پی کے چار سے تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی عزیزاللہ عرف گران نے سوات میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سوات میں آئس ومنشیات فروشوں کو بااثر لوگوں کی پشت پناہی حاصل ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئس نشہ نے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کو بھی لپیٹ میں لے لیاہے۔ موت کے ان سوداگوں پر ہاتھ ڈالنا وقت کا تقاضا ہے۔سوات میں منشیات اورخصوصاً آئس کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیشِ نظر شدید عوامی تشویش سامنے آئی ہے۔ اس گھناؤنے کا روبار میں بااثر لوگوں کا ملوث ہونا یایہ کاروبار کرنے والوں کو بااثر لوگوں کی پشت پناہی حاصل ہونا محکمہ پولیس کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

اشتہار

آئسافراد کا ہاتھبااثرپشت پناہیتحریک انصافجرائمسواتعزیزاللہ گرانگرانمنشیاتنشہ
Comments (0)
Add Comment

اشتہار