اشتہار

ایف سی کے 106 سالہ تاریخ میں حنا منور پہلی خاتون ضلعی آفیسرتعینات

Hina Munawar Becomes First Ever Commanding Officer in 106-Year FC History

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ایف سی سوات کی کمانڈ خاتون آفیسر نے سنبھال لی،ایف سی کی 106 سالہ اورسوات کی تاریخ میں پہلی بار خاتون آفیسر فرنٹیر کانسٹبلری (ایف سی)کی ضلعی آفیسر تعینات کردی گئی۔  حنا منور کو ایک سال کے لئے ڈسٹرکٹ آفیسر ایف سی تعینات کردیا گیا ہے۔ تعینات ہونے والی حنا منور کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد سے ہے۔ حنا منور نے ڈویلپمنٹ اکنامکس میں ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا اور پولیس گروپ میں منتخب ہوئی۔ حنا منور شادی شدہ اور ایک بیٹی کی والدہ ہیں۔ تعینات ہونے والی آفیسرحنا منور کا کہنا ہے کہ وہ سوات ایف سی فورس میں  مثبت اقدامات کریں گی اور فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مورال بلند کرنے پر خصوصی توجہ دیں گی تاکہ ایف سی فورس پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی بھر پور طریقے سے کرسکے۔

اشتہار

District FC OfficerFC CommandHina MunawarHina Munawar Becomes First Ever Commanding Officer in 106-Year FC HistoryHistory MadeLady Officer
Comments (0)
Add Comment

اشتہار