اشتہار

سوات میں بھی یوم سیاہ منایاگیا،ریلیاں و مظاہرے

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات کشمیر بنے گا پاکستان اور ہندوستان مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، جگہ جگہ ریلیاں اور مظاہرے، یوم سیاہ شایان شان طریقے سے منایا گیا، مرکزی ریلی کی قیادت ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان نے کی، ملک بھر کی طرح ضلع سوات میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم سیاہ شایا شان طریقے سے منا یا گیا اور سوات بھر میں مختلف مقامات پر ریلیاں نکالی گئی اور مظاہرے کئے گئے، مرکزی ریلی سوات پریس کلب سے نشاط چوک تک نکالی گئی جسکی قیادت ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان نے کی، اس موقع پر ضلع انتظامیہ، سول ڈیفنس کے رضاء کاروں، سول سوسائٹی اور اسکولوں کے بچوں نے کشمیر بنے گا پاکستان اور ہندوستان مردہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے، ریلی نے نشاط چوک میں جلسے کی صورت اختیار کی، جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی عامر علی اور چیئرمین پریس کلب شہزاد عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27اکتوبر 1947انسانیت کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اور اس وقت سے لیکر آج تک ہندوستان نے کشمیر میں ظلم و بربریت کی مثال قائم کردی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ سے سے زائد بستے کشمیریوں کو شہید کیا گیا اور گذشتہ 84روز سے لاکھوں کشمیری گھروں میں محصور ہے اور وہاں پر اشیائے خوردنوش اور ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے، ایک طرف انڈین فوج کشمیریوں کو مار رہی ہے تو دوسری طرف بھوک سے مررہے ہیں جس پر عالمی برادری نے خاموشی اختیار کررکھی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے اور ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اس موقع پر کشمیریوں سمیت تمام عالم اسلام اور پاکستان میں امن کے لئے دعا کی گئی۔

اشتہار

Black DayKashmirSwat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار