اشتہار

خیبر پختونخوا میں جمعرات سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

پشاور (ویب ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے جمعرات سے خیبر پختونخوا کے میدانی اور بالائی اضلاع میں بارش، برفباری اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

اشتہار

پراویژنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق محکمہ موسمیات نے جمعرات 14 نومبر سے خیبر پختونخوا کے میدانی اوربالائی اضلاع میں تیز بارش، برفباری اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے، یہ سلسلہ ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو تیز بارشوں، برفباری اور ژالہ باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کردی ہے۔ سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سینٹر مکمل فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700پر دیں۔

اشتہار

Khyber PukhtukhwaRainSnowWeather
Comments (0)
Add Comment

اشتہار