اشتہار

جے یو آئی ملاکنڈ ڈویژن نے جی ٹی روڈ بند کرنے کا اعلان کردیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ ڈویژن نے مولانا فضل الرحمن کے پلان ب پر عمل کرتے ہوئے مین جی ٹی روڈ کو بلاک کرنے کا اعلان کردیا بدھ کے روز ملاکنڈ ڈویژن کی مین شاہراہ جی ٹی روڈ بن کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے اعلان کے ساتھ ملاکنڈ ڈویژن میں بھی جے یو آئی نے سڑکیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ ڈویژن بھر سے گزرنے والی مین شاہراہ جی ٹی روڈ کو بدھ کے روز بند کردیا جائے گا اور شاہراہ پر جے یو آئی کے کارکنان بیٹھ جائیں گے، یہ پلان بی پورے ملک میں ایک ساتھ شروع ہوگا، ذرائع کے مطابق چکدرہ کے مقام پر جے یو ائی سڑک بند کرسکتی ہے ۔ جس کیلئے کارکنوں کیساتھ رابطے بھی شروع کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ضلع سوات سمیت دیگر اضلاع کی داخلی اور خارجی شاہراہیں بھی بند کرنے کا امکان ہے ۔

اشتہار

azadi marchJUIPlan BSwat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار