اشتہار

سوات میں دوسرے روز بھی بارش اور برفباری جاری ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری جاری رہے گی۔

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت دیگر میدانی علاقوں میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا،جس کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے ۔ اسی طرح بالائی علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے اُن علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور لوگ گھروں تک محدود ہو گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں سوات کے سیاحتی مقامات میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا، سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاوہ بریکوٹ ، خوازہ خیلہ، کبل ،کالام اور مٹہ میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، دوسری طرف سوات کے پرفضاء مقامات وادی مہوڈنڈ ، اتروڑ اور مالم جبہ کےپہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے، کالام میں سیاح بڑی تعداد میں برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے پہنچ گئے ہیں ،جہاں وہ موسم کو خوب انجوائے کررہے ہیں ۔ دوسری جانب بالائی علاقوں میں مقامی آبادی کو سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ گھروں تک محدود ہو گئے ہیں ۔

اشتہار

KalamMahodandMingorarainingSnow Fall
Comments (0)
Add Comment

اشتہار