اشتہار

مینگورہ،خون سفید ہوگیا،بھائی نے بھائی کی جان لے لی

زبیرعرف جاندا کو رات آٹھ بجے کے قریب گھر کے اندر فائرنگ کرکے قتل کردیا

اشتہار

سوات(زما سات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ قمبر میں سگے بھائی نے جائیداد کے تنازعے پر اپنے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم طفیل باچا ولد عالمگیر باچا نے اپنے چھوٹے بھائی زبیرعرف جاندا کو رات آٹھ بجے کے قریب گھر کے اندر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے والد عالمگیر باچا نے رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ دونوں کے درمیان جائیداد کے مسلے پر تکرار ہوئی جس کے بعد بڑے بھائی نے طیش میں آکر اپنے چھوٹے بھائی پر فائرنگ کھول دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ آلہ قتل بھی اپنے قبضے میں لے لیا اور مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

اشتہار

brotherFiringKilledMingoraQambar
Comments (0)
Add Comment

اشتہار