اشتہار

نوشہرہ میں خواجہ سرا فائرنگ سے زخمی

نوشہرہ میں خواجہ سراؤں کے ڈیرے پرمسلح افراد کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا زخمی ہوگیا۔

اشتہار

نوشہرہ (ویب ڈیسک ) پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمعہ کے روز 12 بجے کے قریب پیش آیا جہاں صدیق پلازہ میں مقیم خواجہ سراوں کے ڈیرے پر فائرنگ کی گئی۔
تھانہ نوشہرہ کینٹ کے مطابق فائرنگ کی وجہ یہ ہے کہ خواجہ سراء سلمان عرف وڈہ ایک دوست کو چھوڑ کر دوسرے شخص سے دوست کرلی تھی جس کا پہلے والے دوست کو رنج تھا اور اس نے طیش میں آکر پہلے وڈہ پر تشدد کیا اور پھر اس پر فائرنگ کردی۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے دوران دیگر خواجہ سراوں نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔

زخمی خواجہ سرا کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورمنتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات بھی خواجہ سراوں کے ڈیرے پردو گروپوں کے درمیان خونی تصادم ہوا تھا۔ دوسری جانب تھانہ نوشہرہ کینٹ نے محمد علی عرف ماشومے اور دوسرے نامعلوم ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

اشتہار

FiringinjuredNowshehraShemale
Comments (0)
Add Comment

اشتہار