اشتہار

قومی وطن پارٹی نے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا

اٹھائیس نومبر کو مینگورہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) قومی وطن پارٹی نے مہنگائی، بیروزگاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کااعلان کردیا، 28نومبر کو مینگورہ میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا، تبدیلی سرکار لوگوں کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے عوامی مسائل میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہاہے، عوام مہنگائی اوربیروزگاری سے تنگ آکرخودکشیاں کرنے پرمجبورہیں تفصیلات کے مطابق قومی وطن پارتی کاایک اہم اجلاس زیرصدارت ضلعی چیئرمین شیربہادرخان منعقد ہوا،

اشتہار

جس میں صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل رحمان نونو نے خصوصی طور پر شرکت کی اجلاس میں رضاء اللہ خان ایڈوکیٹ، شیرعلی شاہ ایڈوکیٹ، امجد خان، نصراللہ خان، سجاد خان، ملک عمران، عاقب مہمند، نعمت اللہ خان اور دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں پارٹی امورکے علاوہ ملکی حالات اور خصوصاً کمرتوڑمہنگائی، بڑھتی ہوئی بیروزگاری اور دیگرعوامی مشکلات پربھی بحث کی گئی اور اس حوالے سے حکمرانوں کی کارکردگی پر شدید تنقید کی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ 28نومبرکو مینگورہ میں مہنگائی، بیروزگاری ٹیکس اورحکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاجائیگا،

انہوں نے کہا کہ عمران، محمودحکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج غریب عوام ایک وقت روٹی کیلئے مجبور ہیں حکمرانوں کیساتھ عوام کی حالت کی بہتری کیلئے کوئی پروگرام نہیں ہے انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارتی حکمرانوں کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی۔

اشتہار

DharnaMingoraNIshat chowkProtestPTiQWP
Comments (0)
Add Comment

اشتہار