اشتہار

برفباری اور شاہراہ کی بحالی،بڑی تعداد میں سیاحوں نے کالام کا رُخ کر لیا

کالام میں سیاح برفباری اور حسین مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں

سوات(قاسم خان/زما سوات ڈاٹ کام) حالیہ برفباری اور کالام شاہراہ کی بحالی سے سیاحوں نے کالام کا رخ کرلیا ہے، کالام میں سیاح برفباری اور حسین مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ سوات کے سیاحتی مقام کالام میں برفباری اور سڑک کی بحالی کی خبریں سامنے آنے کے بعد برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحوں نے کالام کا رخ کرلیا ہے، منگورہ شہر میں موجود ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی افراد بھی بڑی تعداد میں کالام پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ آٹھ گھنٹے میں کالام پہنچنے والے سیاح اب دو سے تین گھنٹے میں کالام پہنچ رہے ہیں۔

اشتہار

لاہور سے آئے ہوئے سیاح امجد علی نے زما سوات سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج صبح مینگورہ پہنچے ہیں تاہم اب کالام میں برفباری کا سن کر انہوں نے کالام جانے کا فیصلہ کرلیا ہے، سوات کے مرکزی شہر منگورہ سے دوستوں کے ہمراہ کالام جانے والے غفران مرزا نے کہا کہ روڈ کی تعمیر سے اب کالام جانا نہایت آسان ہو گیا ہے،

وہ دوستوں کے ہمراہ کالام میں برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے جا رہے ہیں اور رات گئے واپس منگورہ پہنچ جائیں گے۔
منگورہ سے کالام تک کا فاصلہ محض 100 کلومیٹر ہے ماضی میں روڈ کی ناگفتہ بہہ حالت کی وجہ سے یہ فاصلہ چھ سے آٹھ گھنٹے میں طے ہوتا تھا، جبکہ برفباری کے موسم میں سفر بارہ گھنٹے تک طویل ہوجاتا، اب روڈ کی تعمیر کی وجہ سے یہ فاصلہ دو سے تین گھنٹے میں باآسانی طے ہوجاتا ہے۔

اشتہار

BahrainKalamKalam RoadsnowfallTOURISTTourists pakistanvisit
Comments (0)
Add Comment

اشتہار