اشتہار

پشاور میں زمین کے تنازع پر تصادم، 3 افراد جاں بحق

زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اشتہار

پشاور (ویب ڈیسک ) پشاور کے علاقے تھانہ انقلاب کی حدود میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں تصادم کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق فریقین نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پہلے گروپ سے سے 2 افراد بلال ولد سیدان شاہ اور محمد راحیل ولد محمد جمیل جب کہ دوسرے گروپ سے ایک شخص مسعود ولد محمد نبی موقع پر ہی جاں بجق ہوگئے،

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔
واضح رہے کہ مریم زئی سرہ خاورہ سے تعلق رکھنے والے فریق اول بلال اور فریق دوئم مسعود کے مابین گزشہ 25 سال سے جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا ہے جس کی وجہ سے تصادم ہوا۔

اشتہار

deadFiringinjuredPeshawar
Comments (0)
Add Comment

اشتہار