اشتہار

سوات موٹروے پر حادثہ،آٹھویں جماعت کے طالب علم سمیت دو افراد جاں بحق

حادثے کا شکار ہونے والے افراد پشاور ائیرپورٹ سے واپس مینگورہ آرہے تھے

اشتہار

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام ) سوات موٹروے پر ٹریفک حادثے میں مینگورہ کے رہائشی دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو بٹ خیلہ منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات موٹر وے پر موٹر کار اور منی ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں مینگورہ کے علاقہ قمبر کے رہائشی دو افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں میں آٹھویں جماعت کا طالب علم اویس بھی شامل ہے۔

حادثے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے افراد سعودی عرب سے واپس آنے والے اپنے والد کو ائیرپورٹ پر ریسیو کرنے کے بعد واپس گھر آرہے تھے کہ راستے میں ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے۔

اشتہار

AccidentdeadKidsMotorwaySwat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار