اشتہار

پاک فوج کے بریگیڈئیر عامر رشید کا بونیر کے پہاڑی علاقوں کا دورہ

سول انتظامیہ اور پولیس حکام بھی اُن کے ہمراہ تھے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) پاک فوج کے کمانڈر ملاکنڈ ٹاسک فورس بریگیڈئر عامر رشید نے ضلع بونیر کے پہاڑی علاقوں کا دورہ کیا، بریگیڈئر عامر رشید نے علاقہ ایلم،مہیش بانڈہ اور جوبرا میں معززین علاقہ سے ملاقاتیں کیں، سول انتظامیہ اور پولیس حکام بھی اُن کے ہمراہ تھے، بریگیڈئر عامر رشید نے علاقے کے عوام کے تعاون سے امن وا مان کی بہتر صورتحال کو سراہا اور انہیں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج کی جانب سے ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اشتہار

گزشتہ روز جنرل آفیسر کمانڈنگ ملاکنڈ میجر جنرل محمد اعجاز مرزا کی ہدایت پر کمانڈر ملاکنڈ ٹاسک فورس اینڈ بٹالین کمانڈر بریگیڈئر عامر رشید نے لیفٹننٹ کرنل معراج عالم لون کے ہمراہ ضلع بونیر کے دورہ آفتاہ اور پہاڑی علاقوں ایلم کلے،مہیش بانڈہ جوبرا اور آس پاس کے دیہاتوں کا دورہ کیا اور وہاں پر امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا اپنے دورے کے دوران وہ معززین علاقہ سے بھی ملے اور اُن سے امن و امان کے حوالے سے معلومات حاصل کی، انہوں نے امن و امان کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا کمانڈر ملاکنڈ ٹاسک فورس نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں مقامی لوگوں کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے یقین دلایا کہ علاقے میں امن و خوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔قانون شکن عناصراور ان کے سہولت کاروں کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے اور ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایلم میں قدرتی سیاحت کی نمایاں صلاحیت موجود ہے جو ایلم کلے، بونیر اور سوات کی تقدیر بدل سکتی ہے۔چار ایلم اور مرغزار جوگیانو سر روڈ کی تعمیر کو اولین ترجیح دی جارہی ہے ایلم کلے زمین پر ایک جنت ہے کمانڈر ملاکنڈ ٹاسک فورس نے مقامی لوگوں سے بات چیت کی اور ایلم پولیس اسٹیشن کا بھی دورہ کیا۔

اشتہار

ArmyBunervisit
Comments (0)
Add Comment

اشتہار