اشتہار

ایم بی بی ایس 2019 نتائج کا اعلان،ایس ایم سی سوات کے85 طلبہ کامیاب

خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور نے ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل سالانہ امتحان 2019کے نتائج کا اعلان کردیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور نے ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل سالانہ امتحان 2019کے نتائج کا اعلان کردیاجس میں خیبر میڈیکل کالج کی فریال مسعود نے 710نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، امتحان میں الرازی میڈیکل کے14میں سے صرف ایک طالبعلم نے کامیابی حاصل کی ۔ کنٹرولرامتحانات خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل امتحان میں کے ایم سی کی گل رخ نورین ، حسیب احمد اور آر ایم سی کی انوشہ خان نے 706نمبر لیکر مشترکہ طور پر دوسری ، کے ایم سی کے سدریٰ بلقیس 694نمبر لیکر تیسری ،کے ایم سی کی سعدیہ شفیق نے693نمبر لیکر چوتھی اور حرا زاہد نے 692نمبر کیساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی.

نتائج کیمطابق خیبر میڈیکل کالج کے255 میں سے 227طلبہ نے کامیابی حاصل کی نتیجہ 89فیصد رہا ۔ ایوب میڈیکل کالج کے 257میں سے209نے کامیابی حاصل کی ،سیدو میڈیکل کالج سوات کے 103میں سے85، گومل میڈیکل کالج کے 102میں سے92، خیبر گرلز میڈیکل کالج کے 104میں سے90، کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوہاٹ کے 104میں سے81، بنوں میڈیکل کے 98میں سے 69، باچاخان میڈیکل کالج مردان کے 53میں سے41، نوشہرہ میڈیکل کالج کے 99میں سے65، ویمن میڈیکل کالج ایبٹ آباد کے 109میں سے54، رحمن میڈیکل کالج کے 100میں سے84، ایبٹ آبادانٹرنیشنل میڈیکل کالج کے123میں سے صرف 27، جناح میڈیکل کالج کے 66میں سے صرف 17، پاک انٹرنیشنل میڈیکل کالج کے98میں سے64، نارتھ ویسٹ سکول آف میڈیسن پشاور کے 96میں سے72، گجو خان میڈیکل کالج صوابی کے 82میں سے 65اور الرازی میڈیکل کالج کے14میں سے صرف ایک طالبعلم نے کامیابی حاصل ، الرازی میڈیکل کالج کا نتیجہ 7فیصد، ایبٹ آبادانٹرنیشنل میڈیکل کالج کا نتیجہ 22فیصد، جناح میڈیکل کالج کا نتیجہ 26فیصد اور ویمن میڈیکل کالج ایبٹ آبادکا نتیجہ 50فیصد رہا۔

اشتہار

ExamsMBBSMedical CollegeResultSMC
Comments (0)
Add Comment

اشتہار