اشتہار

سوات میں ضروری مرمت کے لئے بجلی بند رہے گی

سوات میں 4 سے 9 دسمبر تک صبح سے دوپہر تک بجلی بند رہے گی

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں ضروری مرمت کے باعث بجلی بند رہے گی،پیسکو کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 132 کے وی مینگورہ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی آج 4اور9 دسمبرکی صبح 9بجے سے دوپہر 3بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی مینگورہ کے فیڈر نمبر 4,3,2,1 کے علاقے گل کدہ, تختہ بند, سنگر،کوزہ بانڈئی، برہ بانڈئی، حاجی بابا, سیدو شریف, شاہدرہ, سیدو ہسپتال, قمبر اسی طرح کبل کے فیڈر رنمبر4,3,2,1 کے علاقے گوگدرہ،مالم جبہ اور بریکوٹ2فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے، 132 کے وی بریکوٹ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی بھی آج 4 اور 9 دسمبرکی صبح 9بجے سے دوپہر3 بجے تک بندرہے گی

جس کی وجہ سے گیارہ کے وی مانیار، شموزئی, بریکوٹ فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے اس کے علاوہ 132 کے وی مدین گرڈ سٹیشن اور خوازہ خیلہ گرڈ سٹیشن سے بھی بجلی کی فراہمی آج 4 اور پھر تین دن بعد7 دسمبرکی صبح 9بجے سے دوپہر 3 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی راحت کوٹ, مدین فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے. 132 کے وی خوازہ خیلہ گرڈ سٹیشن سے بجلی بندش کے باعث چار باغ، چارباغ ایکسپریس, بیدرہ, شین, خوازہ خیلہ, شانگلہ, شو ر, چپریال, شور ایکسپریس اور مٹہ فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے۔

اشتہار

ElectricityLoadsheddingSwatWAPDA
Comments (0)
Add Comment

اشتہار