اشتہار

جے یو آئی سوات نے سٹیج شوز کو اجازت نہ دینے کا مطالبہ کردیا

سٹیج شوز سے نوجوان نسل پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں،اعجاز خان

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)جمیعت علمائے اسلام کے ضلعی ترجمان اعجاز خان نے کہا ہے کہ سوات سنیما میں سٹیج شوز کی اجازت نہ دی جائے، نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ ان خیالات انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوات میں سائنس فیسٹول کا انعقاد کیا جائے تاکہ نوجوان نسل کی صلاحتیں اجاگر کی جائے،انہوں نے کہا کہ سوات سنیما کو نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کیلئے استعمال میں لایا جائے نہ کہ سٹیج شوز اور ڈانس شوز منعقد کرائے جائے،ہمارا کلچر اور ہماری تہزیب ان باتوں کی اجازت نہیں دیتا۔اس طرح کی سرگرمیوں سے
ہمارے نوجوان نسل کے ذہنوں پر برے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

اشتہار

cinemaDCJUIshowsSwat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار