اشتہار

پشاور بی آر ٹی منصوبہ کی تحقیقات کا معاملہ ایک بار پھر لٹکنے کا خدشہ

خیبرپختونخوا حکومت نے بی آر ٹی منصوبہ کی تحقیقات روکنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پشاور(نیوز ڈیسک ) پشاور بی آر ٹی منصوبہ کی تحقیقات کا معاملہ ایک بار پھر لٹکنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے ایف آئی اے کو بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا حکم دینے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت متحرک ہوگئی ہے۔

اشتہار

خیبرپختونخوا حکومت نے ایف آئی اے تحقیقات روکنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ منصوبے کی نیب تحقیقات سپریم کورٹ پہلے ہی روک چکی ہے اور دوبارہ کیس نہیں کھولا جاسکتا۔دوسری جانب ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شمائل احمد بٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ سے رجوع کے لیے کیس تیار کرلیا ہے، آئندہ ہفتے جمع کردیں گی۔

واضح رہے پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو 45 دن میں بی ارٹی کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، بی آر ٹی سے متعلق نیب کی تحقیقاتی رپورٹ پر خیبرپختونخوا حکومت پہلے ہی حکم امتناع حاصل کرچکی ہے۔

اشتہار

brtHigh CourtPeshawarPTisupreme court
Comments (0)
Add Comment

اشتہار