اشتہار

سوات میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی

زلزلہ کا مرکز پاک افغان بارڈر اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ بتایا جا رہا ہے

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ اور گرد ونواح مین زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے ۔

زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 31 کلومیٹر اور مرکز پاک افغان بارڈر اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ بتایا جا رہا ہے ۔

اشتہار

EarthquakeSwat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار