اشتہار

سوات، تاجر برادری نے وکلا ہڑتال کی حمایت کردی

سوات ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر نے وکلا کے موقف کو اصولی قرار دیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات ٹریڈرفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے ضابطہ دیوانی ایکٹ میں ترامیم کیخلاف وکلاء ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ وکلاء برادری کے ساتھ اس جدوجہد اورتحریک میں شامل ہیں، وکلاء برادری کی موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں اوران کے ساتھ شانہ بشانہ ہوں گے، ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضابطہ دیوانی ایکٹ میں ترامیم کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں اورترامیم کے خلاف وکلاء برادری کے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس طرح کے ترامیم کو ظالمانہ اقدام قراردے رہے ہیں اور اس سلسلے میں ہم وکلاء کے ساتھ احتجاج اور جدوجہد میں شریک ہیں ۔ وکلاء برادری نے ایک اصولی موقف اختیارکیا ہے اور ہم بھی ان کے اس اصولی موقف کے حق میں ہے لہٰذا حکومت اس سلسلے میں وکلاء برادری کا مطالبہ مانتے ہوئے ایکٹ میں ہونے والی ترامیم کا معاملہ حل کرکے وکلاء برادری اورعوام کو مطمئن کریں۔

اشتہار

LawyersProtestSwat Traders
Comments (0)
Add Comment

اشتہار