اشتہار

سوات میں بارش اور برف باری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا

سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ مینگورہ شہر سمیت ضلع کے دیگر میدانی علاقوں میں بھی جمعرات کے روز بارش ہوئی جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔

کالام، بحرین، مالم جبہ اور دیگر بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث بالائی علاقوں میں بھی سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ شدید سردی کے باعث علاقہ مکین گھروں تک محدود ہو گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا ۔

اشتہار

KalamSnowSwatWeather
Comments (0)
Add Comment

اشتہار