اشتہار

فیروز شاہ ایڈوکیٹ کے قاتلوں کو گرفتارکرنا سوات پولیس کے لئے ایک ٹیسٹ کیس ہے،امیرمقام

ان خیالات کا اظہار امیر مقام نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ (ن) صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کی تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے امن کی فضاء سبوتاژ کرنے والوں کو نشانہ عبرت بناکر لوگوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے، فیروزشاہ خان کے واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتارکرناسوات پولیس اور حکومت کے لئے ایک ٹسٹ کیس ہے، قیام امن کے لئے فیروزشاہ خان کی قربانیوں کو نظراندازنہیں کیاجاسکتا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے دمغار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لیگی رہنما حاجی جلات خان بھی موجود تھے،

اشتہار

امیرمقام نے واضح کیا کہ سوات میں امن کے قیام کے لئے جوقربانیاں دی گئی ہے ان قربانیوں کو ضائع کرنے کی کوششوں کوناکام بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت جس طرح امن اور لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے دعوے کررہے ہیں، وہ زمینی حقائق کے برعکس ہے اور امن کے لئے قربانیاں دینے والی خاندان کے چشم وچراغ فیروزشاہ خان ایڈوکیٹ کی شہادت حکومت کی امن وامان اورسیکورٹی کے دعوؤں پر سوالیہ نشان ہے،

فیروزشاہ خان کی شہادت سے ہم ایک مخلص اور محب وطن انسان سے محروم ہوگئی ہے اورایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ امن وامان کو خراب کرنے والوں کے خلاف حکومتی سطح پر کارروائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیروزشاہ خان کے واقعہ میں ملوث افرادکوفوری طورپرگرفتارکرکے ان کو قرارواقعی سزادی جائے، اور لوگوں کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنایاجائے۔ اورعوامی تشویش کو ختم کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دعوؤں کے بجائے عملی طورپرلوگوں اورسیاسی افرادکو تحفظ فراہم کریں۔

اشتہار

Ameer MuqamFeroz shah AdvocateKilled
Comments (0)
Add Comment

اشتہار