اشتہار

سیدو شریف اسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے 15 سالہ بچہ جاں بحق

لواحقین نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا

اشتہار

سوات( زما سوات ڈاٹ کام) سنٹرل اسپتال سیدو شریف میں 15 سالہ بچہ مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے کی وجہ سےجاں بحق ہوگیا۔ لواحقین نے اسپتال میں ڈاکٹروں کے خلاف احتجاج بھی کیا۔ سیدو شریف پولیس کے مطابق سیدو شریف سنٹرل اسپتال میں ڈاکٹروں کی جانب سے مبینہ طور پر 15 سالہ امتیاز ولد محمد نواز سکنہ دیر کلے خوازہ خیلہ کو غلط انجکشن لگوایا گیا۔

جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی اور کچھ ہی دیر میں اس موت واقع ہوئی ۔ لواحقین نے اسپتال میں ڈاکٹروں کے خلاف احتجاج بھی کیا تاہم بعد میں پولیس اور اسپتال انتظامیہ کی مداخلت کی وجہ سے احتجاج ختم کیا گیا ۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

اشتہار

DiedhospitalKidsaidu sharif
Comments (0)
Add Comment

اشتہار