اشتہار

سوات، آپریشن کلین اپ بدستور جاری، صحت مراکز سیل

آپریشن بریکوٹ اور مینگورہ کے مختلف علاقوں میں کیا گیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے آپریشن کلین اپ تیزی سے جاری ہے ۔ سوات کے مختلف علاقوں میں عطائیوں اور صحت مراکز پر چھاپوں کے دوران متعدد سیل کر دئے گئے ۔ خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کے سنیئر انسپکٹر سعید الرحمان اور انسپکٹر محمد افضل عابد پر مشتمل ٹیم نے گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ ا نعم ناصر کے ہمراہ بریکوٹ میں موجود نجی صحت مراکز کا اچانک دورہ کیا۔

اس دوران متعدد کلینکل لیبارٹریز اور صحت مراکز کو سیل کردیا گیا جبکہ بیشتر افراد چھاپوں کا سن کر فرار ہو گئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم نے مینگورہ شہر کے علاقہ رحیم آباد میں بھی چھاے مارے اور کئی صحت مراکز کو نوٹس جاری کر دئے گئے ۔

اشتہار

ClinicsHealth care commissionRaid
Comments (0)
Add Comment

اشتہار