اشتہار

ایلم روڈ پر تعمیراتی کام کا ٹینڈر شائع،فورس کمانڈر کا دورہ

علاقہ عوام نے پاک فوج کی کاوش کو سراہا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے دورافتادہ ایلم روڈ کی تعمیر کے لئے ٹینڈر ہونے کے بعد پاک فوج کے کمانڈر ٹاسک فورس ملاکنڈ بریگیڈئیر عامر رشید نے ایلم کے گاؤں کا دورہ کیا، اس موقع پر علاقہ عمائدین کا ایک بڑا جرگہ منعقد کیا گیا تھا، جنہوں نے ایلم روڈ کی تعمیر کے لئے ٹینڈر ہونے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے کوششوں سے روڈ کی تعمیر کے لئے ٹینڈر ہوا۔

اس موقع پر بریگیڈئیر عامر رشید نے علاقہ عوام کا دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ اپ لوگوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا بھر پور ساتھ دیا ہے جس کو قدرکی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے اور پاک فوج یہاں کے عوام کے مشکلات کے خاتمے کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے۔

اشتہار

ArmyElum RoadISPR
Comments (0)
Add Comment

اشتہار