اشتہار

حکومت کا پرویز مشرف کو سزا دینے والے جج وقار احمد سیٹھ کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ

حکومت نے پرویز مشرف کو سزا دینے والے خصوصی عدالت کے جج جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اشتہار

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت میڈیا اسٹرٹیجی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں خصوصی عدالت کے جج اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

قانونی ٹیم نے کہا کہ خصوصی عدالت کا تفصیلی فیصلہ غیر قانونی، غیر شرعی اور غیر انسانی ہے، پرویز مشرف کو ڈی چوک پر لٹکانے کے جملے قانونی حدود کو پھلانگ کر لکھے گئے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ ملک میں انارکی، افراتفری کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش ہے، حکومت ملک میں عدم استحکام اور اداروں کے درمیان تصادم کی صورتحال پیدا نہیں ہونے دے گی، تفصیلی فیصلے پر وزیر قانون فروغ نسیم حکومتی ردعمل تیار کریں گے۔

اشتہار

caseImran KhanJudgeParvez Musharraf
Comments (0)
Add Comment

اشتہار