اشتہار

مراد سعید کے والد کس ویزے پر اسٹریلیا گئے تھے ؟؟ حقیقت سامنے آگئی

اسٹریلیا کی حکومت نے مراد سعید کے والد سعید اللہ کو وزٹ ویزہ جاری کیا تھا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) وفاقی وزیر مراد سعید کے والد کے آسٹریلیا جانے کے حوالے سے حقیقت سامنے آگئی، آسٹریلیا نے مراد سعید کے والد کو وزٹ ویزہ جاری کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر مراد سعید کے والد سعید اللہ کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہے کہ وہ سٹوڈنٹ ویزہ پر اسٹریلیا گئے تھے اور انہیں وہاں کی حکومت نے حراست میں لیا تھا ۔ اس حوالے سے اُن کے خاندانی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ وہ وزٹ ویزہ پر اسٹریلیا گئے تھے ۔

اسٹریلین حکومت کی جانب سے جاری کئے جانے والے وزٹ ویزے کی کاپی بھی زما سوات ڈاٹ کام کو موصول ہوچکی ہے جس میں یہ بات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے کہ مراد سعید کے والد وزٹ ویزے پر اسٹریلیا گھومنے کے لئے گئے ہوئے تھے ۔

اشتہار

AustraliafatherMurad Saeed
Comments (0)
Add Comment

اشتہار