اشتہار

پرویز مشرف تفصیلی فیصلے کے الفاظ اقدارسےبالاترہیں، ترجمان پاک فوج

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پرویز مشرف تفصیلی فیصلے کے الفاظ اقدارسےبالاترہیں۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کیس کے حوالے سے کچھ دیرپہلےآرمی چیف کی وزیراعظم سے تفصیلی بات ہوئی ہے، پرویز مشرف کیس کے تفصیلی فیصلےسے وہ خدشات درست ثابت ہوگئے جن کا پہلے اظہار کیا تھا، فیصلے میں استعمال کیے گئےالفاظ کسی بھی اقدارسےبالاترہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم نے اس ملک کے استحکام کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں، اس استحکام کو ہم کسی بھی صورت ریورس نہیں ہونے دینگے کیوں کہ ہم ملک کا دفاع اور ادارے کی عزت کراناجانتے ہیں۔

اشتہار

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ایسا کام دنیا کی کوئی فوج نہیں کرسکی ہم نے وہ بھی کرکے دکھایا، جہاں دشمن ہمیں داخلی طورپرکمزورکرتے رہےاب بیرونی طرف سے آوازیں اٹھ رہی ہیں، اگرہمیں تھریٹ کاپتہ ہےتوہمارا رسپانس بھی ان پلیس ہے۔

میجرجنرل آصف غفور نے یہ بھی کہا کہ فوج اور حکومت پچھلےچندسالوں سے ملک کو اس طرف لےجاناچاہتی ہےجہاں خطرات ختم ہوئے، عوام افواج پاکستان پر اعتمادرکھیں ہم ملک میں کسی صورت انتشارنہیں پھیلنے دیں گے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے سنگین غداری کیس میں فیصلے پر پہلے ہی شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔

اشتہار

ArmyCourtDG ISPRMusharraf Case
Comments (0)
Add Comment

اشتہار