اشتہار

آگ سے کھیلنے کے شوقین ججز کو علم نہیں جل بھی سکتے ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آگ سے کھیلنے کے شوقین ججز کو علم نہیں جل بھی سکتے ہیں۔

اشتہار

اسلام آباد(ویب ڈیسک) فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس (ر) افتخار چوہدری کی بحالی کے نتیجے میں ایسے لوگ بھی جج بن گئے جن کی اہلیت اور علم پر سنجیدہ سوالات ہیں، آگ سے کھیلنے کے شوقین حضرات کو علم ہی نہیں کہ جل بھی سکتے ہیں۔

فواد چوہدری نے پرویز مشرف کی لاش کو ڈی چوک میں گھسیٹ کر لانے اور تین دن تک لٹکانے کا عدالتی فیصلے کا پیرا ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نہ لفظ چننے کی اہلیت نہ بیان کا سلیقہ، یہ ریت نئی نہیں لیکن تاریخ کا سبق ہے کہ کوئی تاریخ سے سبق نہیں سیکھتا۔

اشتہار

caseFawad ChaudryIslamabadMusharraf
Comments (0)
Add Comment

اشتہار