اشتہار

کلین دی سٹریم مہم کے تحت مینگورہ خوڑ کی صفائی جاری

گل کدہ، سیدو شریف، مینگورہ، فیض آباد، امان کوٹ، رحیم آباد، شریف آباد، خواجہ آباد اور دیگر علاقوں میں مختلف ٹیمیں صفائی میں مصروف ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ڈبلیو ایس ایس سی کی جانب سے مینگورہ خوڑ میں صفائی کا گرینڈ اپریشن جاری، خوڑ کو صاف کرکے شہر کی خوبصورتی دوبارہ واپس لائینگے آصف سلیم ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ کی جانب سے مینگورہ خوڑ سمیت نواحی علاقوں کی صفائی کیلئے گرینڈ مہم جاری ہے جس میں گل کدہ، سیدو شریف، مینگورہ، فیض آباد، امان کوٹ، رحیم آباد، شریف آباد، خواجہ آباد اور دیگر علاقوں میں مختلف ٹیمیں صفائی میں مصروف ہے اور وہ خوڑ سمیت علاقے کی صفائی کر رہے ہیں ۔

اشتہار

اس سلسلے میں مہم کے پراجکیٹ ڈائریکٹر آصف سلیم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مینگورہ خوڑ جو کبھی شہر کی خوبصورتی کا زریعہ تھا اور یہاں پر عوام تفریح کیلیے آتے ہیں لیکن اسمیں گند پھیکنے کے وجہ سے یہ خوڑ شہر کی خوبصورتی پر بدنماء داغ بن گیا ہے اس کی صفائی کا کام زور و شور سے جاری ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ مینگورہ خوڑ کو ایک بار پھر شہر کی خوبصورتی کا زریعہ بناینگے اور اس مقصد کیلیے بڑا مہم شروع کیا گیا ہے۔

جبکہ شہر کی صفائی کیلیے تحصیل بابوزی کو مختلف زونز میں تقسیم کرکے اسکے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے جو چھٹی کے روز بھی کام کر رہی ہے تاکہ مینگورہ شہر اور خوڑ کی صفائی کا کام جلد سے جلد مکمل کیا جا سکیں انہوں نے کہا کہ مینگورہ خوڑ کو چھ مہینے میں ایک بار پھر یہاں کی خوبصورتی کا زریعہ بناینگے۔

اشتہار

MingoraStreamTMAWSSC
Comments (0)
Add Comment

اشتہار