اشتہار

جھوٹے اور گمراہ کن وعدوں پر وزیراعظم و وزیراعلیٰ کیخلاف درخواست دائر

عدالت نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سمیت تمام فریقین کو 8 جنوری کو طلب کر لیا۔

بٹ خیلہ(ویب ڈٰسک ) بٹ خیلہ کی مقامی عدالت میں وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ محمود خان، ایم این اے جنید اکبر اور مقامی ایم پی اے کیخلاف جھوٹے دعوے کرنے اور عوام کو گمراہ کرنے کے الزامات پر مبنی درخواست جمع کر دی گئی۔

اشتہار

بٹ خیلہ کے سماجی کارکن اور سابق تحصیل ناظم مرزا خان کی جانب سے سلیم گل ایڈووکیٹ کی وساطت سے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ محمود خان، ایم این اور ایم پی اے نے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کے وعدے کیے تھے جو جھوٹ نکلے اور وزیراعظم سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے دروغ گوئی کی ہے اور عوام کو گمراہ کیا ہے۔

سول جج سدرہ یونس نے درخواست کی سماعت کی اور وزیراعظم سمیت تمام فریقوں کو 8 جنوری کو طلب کر لیا۔

اشتہار

BatkhelacaseCMCourtImran KhanMehmood KhanNotice
Comments (0)
Add Comment

اشتہار