اشتہار

بابائے قوم قائد اعظم کا 144 واں یوم پیدائش ملی یکجہتی سے منایا جارہا ہے

قائد اعظم محمد علی جناح کا 144واں یوم پیدائش ملی یکجہتی سے منایا جارہا ہے۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 144 واں یوم پیدائش آج ملی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے، دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا جس میں قائد اعظم کی روح کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اشتہار

وفاقی دارالحکومت میں 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں اعلی حکومتی، عسکری اور سیاسی شخصیات شریک ہوئے۔ یوم قائد اعظم کی مناسبت سے لاہور سمیت ملک بھر میں سیمینار اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اقوام عالم میں ایک باعزت مقام حاصل کرنے کیلئے قائداعظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

اشتہار

25 DecholidayPakistanQuaid-e-Azam
Comments (0)
Add Comment

اشتہار