اشتہار

تحریک انصاف کی حکومت نے خواتین کی فلاح و بہتری کے لئے اقدامات کئے ہیں،محمود خان

وزیر اعلیٰ محمود خان پشاور سیکرٹریٹ میں خواتین اراکین اسمبلی سے گفتگو کر رہے تھے

پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی فلاح وتر قی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے اپنے منشور کے تحت خواتین کی فلاح و بہتری کیلئے نظر آنے والے اقدامات کئے ہیں۔ خصوصی طور پر شعبہ تعلیم اور صنعت و تجارت میں مجموعی ترقیاتی حکمت عملی میں خواتین کی تعلیم و تربیت اور روزگار کے مواقع پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

اشتہار

صوبے میں ویمن یونیورسٹی صوابی اور کیڈٹ کالج برائے خواتین کا قیام حکومت کی سنجیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جو پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ادارہ ہے۔۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں خواتین اراکین صوبائی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری خواتین ہمیشہ سے قومی ترقی اور خوشحالی کے مشن میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہیں۔ کوئی بھی قوم کامیابی کی بلندیوں تک نہیں پہنچ سکتی جب تک ترقی کے عمل میں اس کی خواتین کا کردار شامل نہ ہو۔

محمود خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے صوبے میں حکمرانی کا ایسا نظام متعارف کر ایا ہے جس میں معاشرے کے ہر طبقے کو ترقی کے یکساں مواقع حاصل ہیں۔اداروں میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کیا گیا ہے تاکہ قابل اور اہل مردو خواتین آگے آسکیں اور صوبے کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ صوبے میں سرمایہ کاری اور صنعتکاری کے فروغ کیلئے قابل عمل منصوبہ بندی کی گئی ہے۔خواتین تاجروں اور صنعتکاروں کو بھی سرمایہ کاری کے مواقع خصوصاً سی پیک سے استفادہ کرنے کا موقع دینے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ صوبائی صنعتی پالیسی تشکیل دی گئی ہے جس کے تحت صنعتکاروں کو بہترین سہولیات میسر ہوں گی۔

اشتہار

CM Mehmood KhanKPKPTi
Comments (0)
Add Comment

اشتہار