اشتہار

اوڈیگرام میں بجلی شارٹ سرکٹ سے تین دکانوں میں آتشزدگی

دکانوں میں موجود سامان خاکستر،لاکھوں کا نقصان

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) اوڈیگرام میں بجلی شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اُٹھی، 3دُکانیں جل کر راکھ اور27 لاکھ روپے کانقصان۔گزشتہ رات اوڈیگرام میں بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 3دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

دلہن کلیکشن میں گارمنٹس منیاری اورجوتوں کے دکانوں اورہوزری کی دکانوں میں پڑے سامان راکھ کاڈھیربن گئے، جس سے 27 لاکھ روپے کا نقصان ہواہے جبکہ رات بھرآگ کے شعلے دوردورتک دکھائی دئے۔ اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے عملہ نے صبح پہنچ کر آگ پرقابو پایا۔

اشتہار

FireOdigramShops
Comments (0)
Add Comment

اشتہار