اشتہار

سوات، مختلف واقعات میں ایک خاتون اور بچی زخمی

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں مختلف واقعات میں بچی اور خاتون زخمی ہو گئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ سمبٹ میں مسماۃ (م) زوجہ محمد یونس ساکن مندور سمبٹ پانی لانے کے لئے چشمے پر گئی ہوئی تھی کہ وہاں موجود نامعلوم شخص نے اُسے پتھر کے وار سے زخمی کردیا۔

خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈئی میں 14 سالہ حاجرہ دختراقبال خان سے غلطی سے گولی چل گئی جس کے باعث وہ زخمی ہو گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پستول تکیے کے نیچھے رکھی گئی تھی کہ بچی نے ہاتھ میں لے لی اور غلطی سے چل گئی جس سے وہ زخمی ہو گئی۔ بچی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اشتہار

hospitalinjuredPoliceWomen
Comments (0)
Add Comment

اشتہار