اشتہار

حریم شاہ شادی شدہ اور ایک بچے کی ماں نکلی

حریم شاہ کی شادی خالہ زاد سے ہوئی ہے اور ایک بیٹی بھی ہے

لاہور (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ شادی شدہ نکلیں۔ حریم شاہ کا تعلق ضلع مانسہرہ سےہے۔ضلع مانسہرہ میں حریم شاہ کے آبائی علاقے کے ایک سکول ٹیچر کا کہنا ہے کہ نہ صرف ہڈیالہ گاؤں بلکہ آس پاس کے دوسرے گاؤں کے رہائشی بھی حریم شاہ کا نام میڈیا میں آنے کیو جہ سے شرمندگی محسوس کر رہے ہیں۔

اشتہار

مذکورہ ٹیچر کے مطابق گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ حریم شاہ نے ان کا نام ڈبو دیا ہے اور وہ کسی کو بتانے سے کتراتے ہیں کہ حریم شاہ کا تعلق اُن کے گاؤں سے ہے۔تاہم خود حریم شاہ کے خاندان کو ان کی شہرت یا بدنامی کی کوئی خاص پرواہ نہیں ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے والد محکمہ جنگلات میں گارڈ کی حیثیت سے ملازم تھے جب کہ ان کے چچا ایک سکول میں بطور چپڑاسی کام کرتے ہیں اور ان کی والدہ قریبی گاؤں میں پرائمری سکول میں استانی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حریم شاہ نے مقامی سکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی تھی۔ان کی شادی اپنے خالہ زاد سے ہوئی تاہم یہ شادی زیادہ عرصہ نہیں چل سکی۔اس شادی سے حریم شاہ کی ایک بچی بھی ہے۔

اشتہار

Hareem ShahPTiTik Tok
Comments (0)
Add Comment

اشتہار