اشتہار

کالام سمیت بالائی علاقوں میں برفباری، سیاح اُمڈ آئے

کالام بازار میں ایک فٹ جبکہ مہوڈنڈ میں پانچ فٹ تک برف پڑچکی ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا جس کے باعث ضلع بھر میں سردی کی شدید لہر شروع ہو گئی ۔ سوات کے بالائی علاقوں کالام،مالم جبہ،بحرین،مہوڈنڈ اور دیگر میں جمعرات کی صبح سے برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق کالام بازار میں ایک فٹ، مہوڈنڈ میں پانچ فٹ،گبرال اور مٹلتان میں دو فٹ جبکہ اتروڑ میں تین فٹ تک برف پڑ چکی ہے جبکہ برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔

اشتہار

مالم جبہ میں بھی چار فٹ تک برفباری ہو چکی ہے ۔ برفباری کے باعث سیاحوں کی بڑی تعداد جمعرات کے روز کالام پہنچ گئی ہے اور سیاحوں کے کالام پہنچنے کا یہ سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ دوسری جانب سے برفباری اور سرد موسم کے باعث سوختی لکڑی مہنگی اور نایاب ہو چکی ہے جس کے باعث مقامی آبادی مشکلات کا شکار ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی گیس کے نرخوں میں 30 فی صد تک اضافہ کیا گیا ہے ۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق کالام اور مہوڈنڈ تک جانے والی تمام شاہراہیں کھلی ہے اور لوگ باآسانی ان علاقوں کو جا سکتے ہیں ۔

اشتہار

KalammalamjabbaSnowSnow FallWeather
Comments (0)
Add Comment

اشتہار