اشتہار

کانجو، نوجوان نے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی

پولیس کے مطابق خودکشی کرنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ہے

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ کانجو میں نوجوان نے خود پر فائرنگ کر کے خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ کانجو با با جی میں 28سالہ محمد جواد ولد شاہین نے خود پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

نوجوان کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی خودکشی کرنے وجہ معلوم نا ہوسکی ہے تاہم رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

اشتہار

KanjuPoliceSuicideYouth
Comments (0)
Add Comment

اشتہار