اشتہار

رواں عمرہ سیزن میں 25 لاکھ ویزے جاری،پاکستانی معتمرین سرفہرست

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے رواں عمرہ سیزن کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں

اشتہار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے رواں عمرہ سیزن کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ یہ تفصیلات یکم محرم 1441 ہجری سے 7 جمادی الاولی 1441 ہجری تک کی ہے۔ اس مدت کے دوران 2241142 (بائیس لاکھ اکتالیس ہزار ایک سو بیالیس) معتمرین مملکت آئے جب کہ 1795856 (سترہ لاکھ پچانوے ہزار آٹھ سو چھپن) افراد عمرے کے مناسک اور زیارت مکمل کر کے مملکت سے واپس لوٹے۔ مملکت آنے والے معتمرین میں 2,120,677 معتمر فضائی راستے سے 116,537 معتمر زمینی راستے سے اور 3,928 معتمرین سمندری راستے سے پہنچے۔سعودی وزارت حج وعمرہ کے میڈیا ایڈوائزر ایمن العرفج کے مطابق گذشتہ بدھ کے روز سے مملکت کے بیرون سے آنے والے معتمرین پر جامع انشورنس پروگرام کے اطلاق کا آغاز ہو گیا۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق رواں سیزن میں معتمرین کی تعداد کے لحاظ سے سرفہرست ممالک درج ذیل ہیں:
پاکستان : 532,634 , انڈونیشیا : 477,554 , بھارت : 280,388

اشتہار

HajjislamSaudi ArabUmrah
Comments (0)
Add Comment

اشتہار