اشتہار

برفباری سے لواری ٹنل جانے والی سڑک پرمتعددگاڑیاں پھنس گئیں

رفباری کے باعث ساڑھے 8 کلو ميٹر طويل لواری ٹنل تک پہنچنے کے ليے ڈرائيوز کی مشکلات ميں اضافہ ہوگياہے۔

پشاور(ویب ڈیسک)جنوبی ايشيا کی طویل ترين سرنگ لواری ٹنل کو جانے والی سڑک پر برف جمع ہونے سے مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا ہے ۔
برفباری کے باعث ساڑھے 8 کلو ميٹر طويل لواری ٹنل تک پہنچنے کے ليے ڈرائيوز کی مشکلات ميں اضافہ ہوگياہے۔ ٹنل کوجانے والی سڑک پر 2 فٹ برف پڑی ہے جسے صاف کرنے کیلئے کام جاری ہے۔

اشتہار

دير سے چترال جانے والےمسافروں اور مقامی افراد کی متعدد گاڑياں برف ميں پھنس گئیں ۔ بعض مسافروں نے ٹائروں پر زنجيرباندھ کر برف سے ڈھکی سڑک پار کی۔

لواری ٹنل نوشہرہ، مردان، ملاکنڈ، چکدرہ، چترال شاہراہ پر تعمیر کی گئی ہے۔ بڑی ٹنل کی لمبائی 8.5 کلومیٹر ہے۔ اس کے ساتھ 1.9 کلومیٹر دوسری ٹنل بھی تعمیر کی گئی ہے

اشتہار

dir newslawari tanalsnow in dirsonwsonw in kalam
Comments (0)
Add Comment

اشتہار